پاکستان

کوئٹہ میں دہشت گردوں کی رٹ قائم ہے،دہشت گردی کی آزادانہ کاروائیوں میں تیزی تشویش ناک ہے، محترمہ زہرانقوی

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کہاکہ کوئٹہ ہزار گنجی دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،کوئٹہ عوام کے لئے نوگوایریا اور دہشت گردوں کے لئے فری زون بن گیا ہے،کوئٹہ میں دہشت گردوں کی رٹ قائم ہے،دہشت گردوں کی آزادانہ کاروائیوں میں تیزی تشویش ناک ہے،ملک دشمن دہشتگرد کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں،دہشتگردوں کے سہولت کاروں کو قومی دھارے میں لانے کی پالیسی پر تحفظات ہیں،شہید ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہیں،کوئٹہ میں دہشتگرد عناصر کے خلاف فوج آپریشن ناگزیر ہو چکا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button