عراق

داعش کی سامرا میں حملے کی کوشیش ناکام، دہشتگرد ہلاک

شیعیت نیوز: ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کی رپورٹ کے مطابق، عراقی سیکیورٹی فورسز اور الحشد الشعبی کے جوانوں نے سامرا شہرمیں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے متعدد داعشی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا، اسرائیل اور سعودی عرب کے حمایت یافتہ تکفیری دہشت گرد صوبہ صلاح الدین کے شہر سامراء میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہوئے مارے گئے۔

عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ تکفیری دہشت گرد سامراء شہرمیں تخریبی کارروائی کرنا چاہتے تھے۔

عراقی سیکیورٹی فورسز نے سامراء میں حرمین امامین عسکریین (ع) پر داعش کے ممکنہ حملے کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام مشکوک افراد پر نظر رکھیں اور سامراء کو داعشی دہشت گردوں کے وجود سے مکمل طور پر پاک کرنے کے لئے تعاون کریں۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button