پاکستان

سانحہ ہزارگنجی کے شہداءکی نماز جنازہ ادا، 7گھنٹےسے شیعہ ہزارہ برادری کا احتجاجی دھرنا جاری

شیعیت نیوز: کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں واقع فروٹ مارکیٹ میں دھماکے میں شہید ہونے والے 8 شیعہ ہزارہ شہداء کی نماز جنازہ علامہ جمعہ اسدی کی زیر اقتداءاور تدفین ہزارہ ٹاؤن میں ادا کر دی گئی ہے۔ نماز جنازہ میںا یم ڈبلیوایم کے رہنما اور سابق وزیر قانون آغا رضا صوبائی وزیر داخلہ ضیاء لانگو سمیت دیگر وزراء ، علمائے کرام، سیاسی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعدادشریک تھی۔اُدھر کوئٹہ کے مغربی بائی پاس پر ہزارہ برادری کا دھرنا سات گھنٹوں سے جاری ہے۔ مظاہرین کا موقف ہے کہ ہزارہ کمیونٹی پر پے در پے حملے ہو رہے ہیں، لیکن انہیں مؤثر سکیورٹی فراہم نہیں کی جاتی۔ صوبائی وزیر داخلہ ضیاء لانگواور ہزارہ قوم پرست جماعت کے اراکین اسمبلی عبدالخالق ہزارہ اور قادر نائل دھرنے کی قیادت کرنے والے ظاہر خان ہزارہ کو دھرنے ختم کرنے پر قائل کرنے کے لئے دھرنے میں پہنچے لیکن مذاکرات ایک بار پھر ناکام ہو گئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button