لاہور : ایرانی سیلاب زدگان کے لئے امداد جمع کرنا جرم، آئی ایس او کارکناں گرفتار پھر رہا

09 اپریل, 2019 23:28

شیعیت نیوز:بن سلمان کے دورہ پاکستان کے بعد ملک خدادادا پاکستان میں ایرانی سیلاب زدگان کی امداد جمع کرنا بھی جرم بن گیا ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق ایرانی سیلاب زدگان کیلئے امداد جمع کرنیوالے آئی ایس او پاکستان لاہور ڈویژن کے کارکنوں کو گرفتاری کے بعد رہا کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مسلم ٹاؤن پولیس نے مسلم ٹاؤن موڑ پر امدادی کیمپ میں فنڈز جمع کرنیوالے آئی ایس او لاہور کے ڈویژنل صدر ڈاکٹر علی رضا سمیت دیگر کارکنوں کو رہا کر دیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ آئی ایس او کے رہنماؤں نے ایس پی اقبال ٹاؤن سے ملاقات کی اور پولیس کی کارروائی سے آگاہ کیا، جس پر ایس پی نے مسلم ٹاؤن پولیس کو تمام گرفتار کارکنوں کو رہا کرنے کا حکم دیدیا ہے، کارکن واپس مرکزی دفتر پہنچ گئے۔

7:30 شام مارچ 21, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔