پاکستان

بلوچستان میں شیعیان حیدرکرارؑ اورافواج پاکستان کا قاتل نمبر ون رمضان مینگل ایک ماہ کی قید کے بعد دوبارہ آزاد

شیعیت نیوز: بلوچستان میں شیعیان حیدر کرارؑاور افواج پاکستان کا قاتل نمبر ون رمضان مینگل ایک ماہ کی قید کے بعد دوبارہ آزاد، ملک دشمن اسلام دشمن کالعدم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی اور داعش کا سرغنہ ،کوئٹہ میں چن چن کر شیعہ ہزارہ کے قتل کی سینچریاں مارنے والا عالمی دھشتگرد رمضان مینگل ایک ماہ قید کے بعد رہا کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق رمضان مینگل کوئٹہ ، مستونگ ، خصداراور دیگر شہروں میں خودکش بم دھماکوں، شیعہ ہزارہ ، پاک فوج کے جوانوں اور سکیورٹی اہلکاروںٹارگٹ کلنگ سمیت بے گناہ شہریوں کے قتل کی سینکڑوں کاروائیوں میں ملوث ہےجسے ایک ماہ قبل سکیورٹی اداروں نے زیر حراست لیا تھا لیکن ماضی کی طرح ایک بار پھر اسے بے گناہوں کے خون سے ہولی کھیلنے کے لئے آزاد کردیا گیا ہے، واضح رہے کہ ایک طرف شیعہ مکتب کے ہزاروں قیمتی ڈاکٹرز، انجینئرز، بیوروکریٹس، وکلاء، تاجر، اساتذہ ودیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد چن چن کرمارے گئے دوسری جانب اسی مکتب کے جوانوں اور متعبرین کی جبری گمشدگیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے،جبکہ اعلانیہ شیعہ نسل کشی میں ملوث یہ خطرناک دہشت گرد رمضان مینگل ایک بار پھر قید سے آزاد کردیا گیاہے، اعلیٰ سول وعسکری حکام اس سفاک دہشت گرد کی رہائی کا فوری نوٹس لیں اور بلوچستان کو پھر سے دہشت گرد حملوں سے بچائیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button