پاکستان

انصاف کا دوہرامعیار،نواز شریف علاج کیلئے آزاد، غریب قیدی حوالات میں زندگی کی بازی ہارگیا،عوام کا احتجاج

شیعیت نیوز: ڈسٹرکٹ جیل گلگت میں قید رحمت علی کی موت پر لواحقین اور سینکڑوں افراد نے میت کے ہمراہ دھرنا دیا، لواحقین کا کہنا تھا کہ رحمت علی پچھلے دو سال سے بیمار تھا لیکن جیل حکام نے انہیں طبی سہولیات فراہم نہیں کیں، آخری وقت میں ہسپتال لے کر خانہ پری کرنے کی کوشش کی گئی، رحمت علی کی موت کا ذمہ دار جیل حکام ہیں، مظاہرین کا کہنا تھا کہ بروقت طبی امداد مل جاتی تو رحمت علی کی جان بچائی جا سکتی تھی۔ دوسری جانب ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے ترجمان الیاس صدیقی نے اسلام ٹائمز کو بتایا کہ رحمت علی پچھلے دو سال سے عارضہ قلب میں مبتلا تھا، ہم نے ذمہ دار حکام سے کئی بار درخواست کی تھی کہ انہیں علاج کی سہولیات دی جائیں لیکن ہماری درخواست کہیں پر بھی نہیں سنی گئی۔ ملک کے بڑے بڑے سزا یافتہ ڈاکوں کیلئے چھ چھ ہفتے کی چھوٹ ملتی ہے لیکن ایک غریب قیدی سہولیات کو ترس جاتا ہے، انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ جیل میں اس وقت دو اور قیدی گزشتہ ایک سال سے بیمار ہیں۔ ان کی صحت بھی تشویشناک ہے، حکام انہیں بھی طبی سہولیات فراہم نہیں کر رہے۔ یاد رہے کہ رینجرز کیس میں ڈسٹرکٹ جیل میں قید ملزم کی گزشتہ روز ہسپتال میں موت واقع ہوئی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button