پاکستان

ماتلی : 10ماہ سے لاپتہ اسد عباس بازیاب

شیعیت نیوز: ماتلی سندھ کے رہائشی اسد عباس بھٹی بازیاب ہوکر باخیریت گھر پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسد عباس بھٹی کو بھی نامعلوم نقاب پوش اہلکار اپنے ساتھ لے گئے تھے اور 10 ماہ غیرقانونی قید میں رکھنے کے بعد بلاآخر انہیں رہا کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت ملک بھر سے سیکڑوں شیعہ جوان ، علماء اور اسکالر غیرقانونی طور پر سیکورٹی اداروں کی تحویل میں ہیں جنہیں چادر ور چار دیواری سمیت آئین پاکستان کی پامالی کرکے نامعلوم اہلکار وں نے لاپتہ کیا ہوا ہے۔

دوسری جانب صرف رواں ہفتہ کے دوران ہی 80 سے زائد شیعہ جوانوں کو عرب بادشاہوں کی ایماء پر کراچی سے بلاکسی وجہ کے سیکورٹی اداروں نے اغوا کرلیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button