سعودی عرب امریکہ کا 80 فیصد اسلحہ خریدتا ہےاور یمن کے معاملے پر منافقت دکھا رہاہے، علامہ سید جواد نقوی

06 اپریل, 2019 13:04

شیعیت نیوز: تحریک بیداریِ امتِ مصطفیٰ اور جامعہ عروۃ الوثقیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے کہا ہے کہ امریکہ میں پیچیدہ شیطانی نظام نافذ ہے، سعودی عرب کو یمن میں مظالم کیخلاف امریکی کانگریس کا بل منافقت ہے، ٹرمپ ہو، کلنٹن، اوباما یا بش، سب منافق اور ظالم ہیں۔ ٹرمپ نے سعودی صحافی جمال خاشقچی کی ویڈیو دیکھنے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی، کیونکہ مشرق وسطیٰ میں وہ اسلحہ کا بڑا خریدار ہے، امریکی کانگریس میں سعودی عرب کی امداد بند کرنے کا بل شیطانی چال ہے، سعودی عرب امریکہ کا 80 فیصد اسلحہ خریدتا ہے، ابھی یہ منافقت دکھا رہا ہے، یمن میں جو جنگ ہو رہی ہے، یمن میں سعودی مظالم کے باوجود امریکہ اور برطانیہ سعودی عرب کو اسلحہ پیش کر رہے ہیں، اگر امریکی کانگریس نے بل پاس بھی کر لیا ہے تو پھر بھی یہ منافقت جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی اور بھارت کی سیاست میں مماثلت ہے، دونوں موقع پرستی کے ماہر ہیں، نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کی 28 رجب کو شہر نبوی مدینہ سے کربلا روانگی یوم مزاحمت اور طاغوت کیخلاف اعلان اور یوم خروج ہے، یہ تجدید عہد کا دن ہے کہ امام کی ندا میں ہمقدم ہونے کا دن ہے۔

مسجد بیت العتیق جامعہ عروة الوثقیٰ میں خطاب میں انہوں نے کہا کہ قطر سعودی اتحاد کے مقابلے میں آگیا ہے، قطر پہلے سے زیادہ مضبوط ہوا ہے، ایک تو 2022ء کا فٹبال ورلڈ کپ قطر میں ہوگا، جو کہ چھوٹے سے ملک کیلئے اعزاز ہے، قطر نے اجلاس بھی بلایا ہے، جس کا سعودی عرب اور مصر نے بائیکاٹ کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں اردگان کی پارٹی کی تین مرکزی شہروں میں شکست سیاسی تبدیلی کے آثار دکھا رہی ہے، سیاست و اقتصاد کے لحاظ سے ترکی کی کرنسی رو بہ زوال ہے، امریکہ کی پابندی کی وجہ سے اور خود ایک عراق جنگ کی وجہ سے، بلدیاتی انتخابات خطرے کی گھنٹی ہے لیکن اردگان چالاک انسان ہے، جو ضرورت پڑنے پر بھیڑیے اور لومڑی کا روپ دھار لیتا ہے۔

علامہ جواد نقوی نے کہا کہ ترکی اور بھارت کی سیاست میں مماثلت ہے، دونوں موقع پرستی کے ماہر ہیں، ضرورت پڑنے پر ہر کسی سے بات کر لیتے ہیں، ترکی کردوں کا دشمن اور امریکہ حمایتی ہے، انڈیا نے کبھی بھی کسی کے گود میں سر نہیں رکھا، وہ اسرائیل سے بھی تعلقات رکھ کر فائدہ اٹھاتا ہے اور اس کے دشمن ایران سے تعلقات رکھے ہوئے ہے، یہی پالیسی ترکی نے بھی اپنائی ہے، ضرورت پڑنے پر بھیڑیا اور لومڑی بن جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ اسلامی جمہوری ایران میں تباہ کن سیلاب سے پورا ملک شدید طور پر متاثر ہوا ہے، 70 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، یہ تاریخ کے تباہ کن سیلاب ہیں، جس کیلئے ایران تیار نہیں تھا، جیسے پاکستان میں سیلابی بند باندھے ہوتے ہیں ویسے نہیں، حالانکہ ایران جنگ اور زلزلے کی بھرپور تیاری رکھتا ہے، ایک بڑی ویران گر تباہی ہے، پورا ایران، اس کی فورسز، افواج و بسیج سب اس کے مقابلے میں لگے ہوئے ہیں، کسی بیرونی امداد کا بھی ابھی تک تقاضے نہیں کیا، کیونکہ ان کو بحرانوں سے نمٹنے کیلئے بہت بڑا تجربہ موجود ہے، دعا ہے کہ اللہ اس باران کو باران ِ رحمت میں تبدیل کرے اور لوگوں کو بھی خدا توفیق دے کہ سیلاب زدگان کی مدد کریں۔

11:52 شام مارچ 19, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔