پاکستان

اپوزیشن نیشنل ایکشن پلان کی راہ میں رکاوٹ بن رہی، پی ٹی آئی رہنما

شیعیت نیوز: تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن نیشنل ایکشن پلان (نیپ) کی راہ میں رکاوٹ نہ بنے۔

ایک بیان میں سرفراز چیمہ نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں فوجی عدالتوں کی توسیع میں رخنہ ڈال کر نیشنل ایکشن پلان کی راہ میں رکاوٹ  بن رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے اپنے ادوار میں اصلاحات کے بجائے میموگیٹ اور ڈان لیکس جیسی سازشیں کیں۔

پی ٹی آئی ترجمان نے مزید کہا کہ فوجی عدالتوں کا قیام نیشنل ایکشن پلان کے تحت عمل میں آیا،اپوزیشن نیپ کے نکات پر عمل درآمد کی راہ میں رکاوٹ نہ بنے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button