پاکستان

سعودی ریال خور مالیخولیا کا شکار،ہر گرفتار اور رہا ہونے والے شیعہ کو تقی عثمانی قتل میں ملوث قرار دینے لگے

شیعیت نیوز: پاکستان میں موجود سعودی عرب کے ریال پر پلنے والے نام نہاد سوشل میڈیا کارکناں اور صحافی شدید مالیخولیا کا شکار ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کی تمام تر سازشوں کو ناکام ہوتا دیکھ کر سعودی عرب نے پاکستان میں موجود اپنے ایجنٹ ریال خور صحافیوںاور سوشل میڈیا پر کام کرنے والے کارکناں پر جب شدید دباو ڈالا تو وہ مالیخولیا جیسے شدید ذہنی مریض ہوگئے ہیں۔

ایک کہاوت ہے کہ جب گیڈر کی موت آئی ہےتو وہ شہر کی جانب بھاگتا ہے کچھ ایساہی ریال خور نام نہاد صحافیوں اور سوشل میڈیا کارکناں کی حالات ہے ، تین سال قبل سیکورٹی اداروں کے ہاتھوں گرفتار ہوکر باعزت طریقہ سے بری ہونے والے مہدی موسوی کی تین سال پرانی خبر کے اسنپ شاٹ لے کر سوشل میڈیا پر وائر ل کرکے چلارہے ہیں کہ ایرانی ایجنٹ مفتی تقی عثمانی پر حملہ کیس میں گرفتار ہوگیا ہے، جسکی مہدی موسوی نامی جوان نے سوشل میڈیا پر لائیو آکر تردید بھی کردی ہے۔

اس جھوٹی اور بے بنیاد خبر کو پھیلانےمیں جماعت اسلامی کے سوشل میڈیا پیجز، سعودی عرب کے شہر جدہ سے چلائے جانے والے چینل وصال اردو(جس پر پاکستان نے پابندی عائد کی ہے) ، کالعدم سپاہ صحابہ اوردیگر تکفیر ی سوشل میڈیا پیجز متحرک ہیں، جنکا ہدف پاکستان میں برادر اسلامی ملک کے خلاف نفرت پھیلا نا ہے، کیونکہ پاکستان کی عوام تحقیق نہیں کرتی اور ہر جھوٹ کو سچ سمجھ جاتی ہے، چونکہ مفتی تقی عثمانی ایک قابل قدر پاکستان کی شخصیت ہیں اور عوام اس جھوٹی خبر پر یقین کرکے برادر اسلامی ملک کے خلاف ہوجائیں گے اور سعودی عرب اپنا مقصد حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے گا۔لہذا پاکستانیوں کو ایسے تمام جھوٹے پروپگنڈوں پر کان نا دھریں۔

لہذا اگر شفاف تحقیقات کی جائے تو یقیناً مفتی تقی عثمانی حملےمیں سعودی ریال پر پلنے والی کوئی تنظیم یا جہادی ہی منظر عام پر آئے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button