پاکستان

شیعہ علماءکونسل راولپنڈی کے صدر علامہ نصیر حسین موسوی کاانتقال ،علامہ ساجد نقوی کا اظہار افسوس

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان راولپنڈی کے صدر علامه سید نصیر حسين موسوی  بقضاۓ الهى سے وفات پا گۓ هیں،ان کی نماز جنازه کل دن گیاره بجے اقبال میرج ہال احمد آباد دھمیال کیمپ میں ادا کی جاۓ گی جبکہ دوسری نمازجنازہ شام پانچ بجے انکے آبائی گاؤں میں بھی اداکی جائےگی، مرحوم علامہ نصیر حسین موسوی کے انتقال پر سربراہ شیعہ علماءکونسل علامہ سید ساجد علی نقوی نے شدید دکھ اور افسو س کا اظہار کیاہے، انہوںنے مرحوم کی دینی وملی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور ان کی رحلت کو قوم وملت کیلئے بڑا نقصان قراردیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button