پاکستان

ٹھٹہ سےلاپتہ ہونے والے مولانا حسن رضا بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے

شیعیت نیوز:  ٹھٹھہ سے کراچی واپس آتے ہوئےمسجد سلمان فارسی اسٹیل ٹاؤن کے خطیب مولانا حسن رضا نقوی گذشتہ رات بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ہیں ، البتہ انکی گار ڈرائیو کرنے والے اکبر کا تاحال پتہ نہیں چل سکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ سے کراچی واپس آتے ہوئےمسجد سلمان فارسی اسٹیل ٹاؤن کے خطیب مولانا حسن رضا نقوی کو انکے ڈرائیور سمیت سادہ لباس اہلکاروں نے اغواءکرلیاتھا، ذرائع کے مطابق مسجد سلمان فارسی اسٹیل ٹاؤن کے پیش نماز مولانا حسن رضا نقوی ٹھٹھہ سے مجلس شہادت امام موسیٰ کاظم ؑ سے خطاب کے بعد اپنی گاڑی میں کراچی واپس آرہے تھے کہ اس دوران انہیں ان کے ڈرائیور اکبر سمیت سادہ لباس اہلکاروں نےراستے سے اغواءکرلیا تھا، تاہم گذشتہ رات 7 بجے کے قریب مولانا حسن رضا نقوی کا نامعلوم افراد نے بلوچ کالونی کے قریب چھوڑ دیا جہاں سے وہ تقریباً 11 بجے سلامتی سے اپنے گھر پہنچ گئے ہیں، البتہ انکے ساتھ اغوا کیئے جانے والے اکبر کا تاحال پتہ نہیں چلا سکا ہے، جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ اکبر کے گھر سیکورٹی اداروں نے چھپاپہ بھی مارا تھا اور کچھ اہم دستاویزات اپنے ہمراہ لےکر گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button