لاپتہ شیعہ صحافی کی کمشدگی کے خلاف کراچی پریس کلب پر صحافیوں کا احتجاج

03 اپریل, 2019 01:14

شیعیت نیوز: ورکرز جوائنٹ ایسوسی ایشن کے تحت کراچی پریس کلب کے باہر روزنامہ جنگ کراچی کے رپورٹر اور کراچی پریس کلب کے رکن سید مطلوب حسین کی گمشدگی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں سیاسی جماعتوں ، صحافتی تنظیموں ، مزدور تنظیموں اور سول سوسائٹی کے اراکین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر روزنامہ جنگ کے رپورٹر اور پریس کلب کے رکن مطلوب حسین کو رہا کرو، صحافیوں کو ہراساں کرنا بند کروسمیت دیگر نعرے درج تھے۔ اس موقع پر جینا ہوگا مرنا ہوگا دھرنا ہوگا دھرنا ہوگا، تیز ہو تیز ہو جدوجہد تیز ہو اورہم نہیں مانتے ظلم کے ضابطےسمیت دیگر نعرے بھی لگائے کیے گئے۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے سابق رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد نے کہا کہ اگر مطلوب پر کسی جرم کا الزام ہے تو اسے عدالت میں پیش کیا جائے۔ انہوں نے وزیر اعظم اور چیف جسٹس سے درخواست کی کہ مطلوب کو بازیاب کرایا جائے۔ پاکستان سرزمین پارٹی کی رہنما آسیہ اسحاق نے کہا کہ پی ایس پی گورنر سندھ اور وزیراعلیٰ سندھ سے مطالبہ کرتی ہے کہ گمشدگی کی تحقیقات کرائی جائیں اور مطلوب کی بازیابی کو یقینی بنایا جائے۔کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز خان فاران نے کہا کہ یہ ہمارا ٹوکن احتجاج ہے جلد آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔

9:00 شام مارچ 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔