دنیا

شام کی ارضی سالمیت پر روس و لبنان کی تاکید

روس کے صدر ولادیمیر پوتن اور لبنان کے صدر میشل عون نے کرملین ہاؤس میں اپنے مذاکرات کے اختتام پر ایک بیان میں شام کی آزادی و خودمختاری اور حکمرانی نیز ارضی سالمیت پر تاکید کرتے ہوئے ایران، روس اور ترکی کی شمولیت سے آستانہ امن کے عمل کو مسئلے کے حل کا مفید وموثر طریقہ قرار دیا۔

روس اور لبنان نے شام کی ارضی سالمیت پر ایسی حالت میں تاکید کی ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے مقبوضہ جولان کے علاقے پر اسرائیل کی حکمرانی کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

روس اور لبنان کے صدرور نے اسی طرح شامی پناہ گزینوں کی وطن واپسی کے عمل کی بھی حمایت کا اعلان کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button