پاکستان

کراچی، اٹلی پلٹ شیعہ عزاداروجاہت حسین کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید

شیعیت نیوز: شہر قائد میں کالعدم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے تکفیری دہشت گردایک مرتبہ پھر بے گام ،  9eملتانی محلّہ اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ سےعزادار وجاہت حسین شہید کردیا گیا،جسد خاکی امام بارگاہ شاہ کربلاؑرضویہ سوسائٹی ناظم آباد منتقل کردی گئی ہے، تفصیلات کے مطابق اٹلی پلٹ شیعہ عزاداروجاہت حسین کو اورنگی ٹاؤن کے علاقے 9eملتانی محلّہ میں کالعدم سپاہ صحابہ (اہل سنت والجماعت )کے مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے شہید کردیاہے، شہید وجاہت اپنے بھائی کی شادی کی سلسلے میں پاکستان واپس آیا تھا، وقوعہ کے فوری بعد وجاہت حسین کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیاگیاجہاں ڈاکٹرزنے ان کی شہادت کی تصدیق کردی بعد ازاں شہید کا جسد خاکی امام بارگاہ شاہ کربلاؑرضویہ سوسائٹی ناظم آباد منتقل کردیا گیا،نماز جنازہ اور تدفین کا اعلان کچھ دیربعد متوقع ہے۔

واضح رہے کہ ایک مختصر وقفے کے بعد شہرقائد میں ایک مرتبہ پھر شیعہ ٹارگٹ کلنگ کا آغاز باعث تشویش اور قابل مذمت ہے، گذشتہ روز اہل سنت کے معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی پر قاتلانہ حملہ اور آج ایک شیعہ عزادار کی ٹارگٹ ایک سوچی سمجھی سازش معلوم ہوتی ہے جس کا مقصد شہر کا امن تہہ وبالا کرنا مقصودنظرآتاہے، سندھ حکومت ،قانون نافذ کرنے والے ادارے اور خفیہ ایجنسیاں اس سازش سے پردہ اٹھائیں اور شہر کی امن وامان کی مخدوش ہوتی صورتحال کو قابوکریں بصورت دیگر حالات گذشتہ 4، 5برس کی طرح انتہائی خراب دیکھائی دے رہے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button