پاکستان

شیعہ علماءکونسل کے قائدین علامہ ساجد نقوی اور علامہ عارف واحدی کی مفتی تقی عثمانی پرقاتلانہ حملے کی مذمت

شیعیت نیوز: شیعہ علماءکونسل کے سربراہ علامہ سید علامہ سید ساجد علی نقوی اورمرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری علامہ عارف حسین واحدی نے ممتاز عالم مفتی تقی عثمانی پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ امن و امان کی بگڑتی صورتحال ملک میں اتحاد و وحدت کی فضاء کو ثبوتاز کرنے کے مترادف ہے،قانون ایسے واقعات کے تدارک کیلئے فوری حرکت میں آئے اور ملوث دہشت گردوں کو جلد گرفتار کرے،علامہ ساجد نقوی عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے،دہشت گردی کی حالیہ نئی لہر افسوسناک ہے حکومت فوری اقدامات اُٹھائے، دہشت گردوں کو فوری گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے،علماء سمیت عوامی تحفظ کو یقینی بنانے جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button