پاکستان

سندھ پولیس کا شہید علی رضاعابدی قتل کیس میں گرفتار ملزمان کے اعتراف جرم کا دعویٰ

شیعیت نیوز: سندھ پولیس نے معروف شیعہ سیاسی رہنما شہیدسید علی رضاعابدی کے قتل کے مقدمے کا حتمی چالان عدالت میں پيش کردیا ، ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت میںشہید علی رضا عابدی کے قتل کی سماعت ہوئی تو پولیس نے مقدمے کا حتمی چالان جمع کرادیا۔چالان ميں گرفتار ملزمان کے اعترافی بیانات شامل ہیں اور پولیس نے اعترافی بیانات کو بڑی کامیابی قرار دیا ہے،چالان میں کہا گیا ہے کہ گرفتار ملزمان نے علی رضا عابدی کے قتل میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔چالان ميں 4 ملزمان گرفتار اور 4 مفرور قرار دیے گئے ہيں جب کہ 12 گواہان کے نام چالان میں شامل ہیں، گرفتار ملزمان ميں محمد فاروق، محمد غزالی، ابوبکر اور عبدالحسيب شامل ہیں ، محمد فاروق کی گرفتاری کے بعد ملزمان کا سراغ ملا جب کہ مفرور ملزمان ميں بلال، حسنين، مصطفی عرف کالی چرن اور فيضان شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button