پاکستان

صوبائی حکومت خالصہ سرکار کے نام پر عوامی زمینوں پر قبضہ کرکے جی بی کے حالات خراب کروانا چاہتی ہے، کیپٹن(ر)شفیع

شیعیت نیوز: قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی اوررہنما اسلامی تحریک پاکستان کیپٹن (ر) محمد شفیع خان نے کہا ہے صوبائی حکومت ایک خاص سازش کے تحت خالصہ سرکار کے نام پر عوامی زمینوں پر قبضہ کرکے جی بی کے حالات خراب کروانا چاہتی ہے۔ کہیں پر پہاڑوں کو بھی ملکیت بناکر معاوضے دے رہے ہیں تو کہیں پر عوام کی ملکیتی زمینوں پر قبضہ کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

انہوںنے کہاکہ حکومت کا یہ دوہرا معیار نہ ہمیں قبول ہے اور نہ ہی گلگت بلتستان کے عوام کو قبول ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے عوامی زمینوں کے ساتھ چھیڑ خانی بند نہیں کی تو عوام کو سڑکوں پر لائینگے۔ حکومت نے ایک طرف لینڈ ریفارمز کمیشن بنایا ہے اور اپنے ہی فیصلے کے خلاف ضلعی انتظامیہ کے ذریعے عوامی زمینوں پر قبضے کروا رہی ہے۔ حکومت یہ دوہرا رویہ ختم کرے ورنہ حکومت کے لئے مشکلات کھڑی کر دینگے۔

 انہوں نے ان خیالات کا اظہار میڈیا کے لئے جاری اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے گلگت بلتستان میں ایک انچ زمین بھی خالصہ سرکار نہیں۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کے بعد حکومت کے پاس اب کوئی جواز نہیں رہا ہے کہ وہ جی بی کی زمینوں کو خالصہ سرکار کہے۔ برمس عوامی زمین اور دیگر عوامی زمینوں پر قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کرینگے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button