پاکستان

ڈیرہ اسماعیل خان ، سی ٹی ڈی کی کاروائی، کالعدم لشکر جھنگوی کےخودکش بمبار سمیت 2 دہشتگرد گرفتار

شیعیت نیوز: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ڈیرہ اسماعیل خان میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے کالعدم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی داعش کے دو خطرناک دہشت گرد گرفتار کرلئے ہیں۔ گرفتار ملزمان میں ایک خود کش بمبار بھی شامل ہے۔ سی ٹی ڈی نے خودکش جیکٹ، پولیس یونیفارم، راکٹ لانچر، 12 خود ساختہ بم اور 6 دستی بم بھی برآمد کئے ہیں۔ کارروائی کے دوران خودکش جیکٹ سمیت 30 کلو سے زائد بارودی مواد کونا کارہ بنا دیا گیا ہے۔ سی ٹی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم عماد اور سراج الدین پولیس پر حملوں اور دہشت گردی کے دیگر مقدمات میں مطلوب تھے، ملزمان ڈی آئی خان میں بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق خودکش بمبار عماد کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے۔ مزید تفتیش کیلئے ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button