سندھ بڑی تباہی سے بچ گیا،داعش کے ہلاک سرغنہ حفیظ بروہی کے چار قریبی ساتھی گرفتار،بھاری اسلحہ بارودبرآمد

شیعیت نیوز: سندھ پولیس کی شکارپور میں کامیاب کاروائی، داعش سندھ کے سرغنہ حفیظ بروہی کی ہلاکت کا بدلنالینے کی تیاری میں مصروف چار قریبی ساتھی گرفتار، بھاری مقدارمیں بارودی مواد برآمد، تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی لاڑکانہ عرفان بلوچ نے پریس کانفرنس کے دوران انکشاف کیاکہ دہشت گردی کا بڑامنصوبہ ناکام بنادیاگیاہے,28 فروری کو سندھ پولیس کاروائی میں ہلاک سات دہشتگردوں کا بدلہ لینے کے لئے کاروائی کی جانی تھی،انٹیلی جنس اطلاعات پر شکارپورپولیس نے کاروائی کرتے ہوئے کالعدم عالمی تکفیری دہشت گرد گروہ داعش سندھ کے سرغنہ حفیظ بروہی کے چارقریبی ساتھیوں کو بھاری اسلحے اور بارودکے ساتھ گرفتارکرلیاگیاہے،عرفان بلوچ کے مطابق دونوں دہشت گرد حفیظ بروہی اور عبداللہ بروہی سندھ اور بلوچستان میں ہونے والے دہشت گردی کے مختلف واقعات میں ملوث تھے، شکارپورپولیس نے 28 فروری کو بلوچستان کے علائقے ڈاڈر میں کاروائی کے دوران حفیظ بروهی اور عبداللہ بروهی کو هلاک کیا تها۔
گرفتار چاروں ملزمان سندھ داعش کے سربراہ حفیظ بروہی اور عبداللہ بروہی کے قریبی ساتھی بتائے جا رہے ہیں،گرفتار ملزمان میں عبدلحکیم بنگلانی، عبدالشکور لنڈ، اسحاق جعفری اور فاروق سومرو شامل ہیں،گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 عدد پریشر ککر بم، 35 هینڈ گرنیڈ ، 20 کلو بارودی مواد،2 عدد ٹی ٹی پسٹل، تین عدد وائرلیس سیٹ، بم بنانے کے استعمال میں آنے والا دیگر سامان اور 11 هزار افغان کرنسی برآمد کی گئی هے،گرفتار چارقں افراد حفیظ اور عبداللہ کے سهولت کار اور حملہ آواروں کو دهماکے کی جگہ پہنچاتے تهے،یہ افراد 2009 اور 2013میں ڈاکٹر ابراهیم جتوئی سابق ایم این اے پر هونے والے بم دهماکے میں ملوث تهے،2013 کو پیر آف قمبر شهداکوٹ حسین شاہ پر جیکب آباد میں هونے والے ریمورٹ کنٹرول دهماکے میں بهی ملوث تهے،شکارپور کی درگاہ حاجن شاہ پر هونے والے دهماکے میں بهی ملوث تهے. جس میں 8 افراد شهید اور14زخمی هوئے تهے،شکارپور2015 امام بارگاہ کربلا میں هونے والے بم دهماکے میں ملوث تهے س وقع میں 70 سے زائد شهید اور 150 زخمی هوئے تهے.شکارپور-2015شکارپور گزشتہ پانچ برس سے اس نیٹ ورک کو ختم کرنے کے لیئے کوشش کی جا رہی تھی، جیکب آباد میں 2015کے دوران نو محرم کے جلوس میں خودکش دھماکہ کیا گیا جس میں 28 افراد شہید جبکہ چودہ کم عمر بچے زخمی ہو گئے تهے، 2016 کے دوران خان پور میں عیدگاہ میں دوران عید نماز خودکش دھماکہ کیا گیا جس میں ایک خود کش بمبار عثمان پٹهان کو گرفتار کیا گیا،حفیظ بروهی نیٹ ورک سیہون بم دھماکہ ،خفیہ ایجنسی کمپلیکس سکهر بم دھماکہ، درگاشاھ نورانی بلوچستان میں ہونے والے خودکش دھماکوں میں بھی ملوث تھے۔