پاکستان

ڈی آئی خان میں شیعیان حیدرکرارؑکے بعد ایک مرتبہ پھر پولیس اہلکارکالعدم سپاہ صحابہ ،لشکر جھنگوی ،داعش کےنشانے پر

شیعیت نیوز: ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پروا میں کالعدم سپاہ صحابہ ،لشکر جھنگوی ،داعش کے تکفیری دہشت گردوں نےشیعیان حیدرکرارؑکے بعد ایک مرتبہ پھر پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا ہے۔ پروا کی حدود میں پولیس موبائل پہ ہونے والے بم حملے میں دو اہلکار اور دو راہ گیر زخمی ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پروا میں دہشت گردوں نے ایک مرتبہ پھر پولیس کو نشانہ بنایا ہے۔ پروا پولیس موبائل کے راستے میں دہشت گردوں نے بارودی مواد نصب کر رکھا تھا، پولیس موبائل جیسے ہی بارودی مواد کے نزدیک پہنچی، دہشتگردوں نے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے دھماکہ کر دیا، جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار اور دو راہ گیر زخمی ہو گئے ہیں، جن میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زخمی ہونے والوں میں سب انسپکٹر خان زادہ بھی شامل ہیں جبکہ پولیس جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہو چکی ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈی پی او اطلاع ملنے کے بعد جائے حادثہ کی جانب روانہ ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button