پاکستان

ایک اور شیعہ عزادارمقدس کاظمی رحیم یارخان سے جبری طور پر لاپتہ

شیعیت نیوز: وائس آف شیعہ مسنگ پرسنز کے مطابق پاکستان کے مختلف شہروں سے شیعہ نوجوانوں کی جبری گمشدگی کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ رحیم یار خان میں مقدس علی نامی شیعہ عزادار کو انکے گھر کے باہر سے حراست میں لیا گیا ہے، جس کے بارے میں اب تک کوئی تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں ریاستی اداروں نے دیگر درجنوں شیعہ جوانوں کی طرح بلاجواز مقدس علی گرفتار کر کے لاپتہ کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ سلسلہ سالوں سے جاری ہے، عمران خان حکومت نے اسے بند کروانے کا عندیہ دیا تھا لیکن تاحال بنیادی انسانی حقوق کی ان خلاف ورزیوں پر حکومتی ایوانوں میں خاموشی طاری ہے۔

واضح رہے کہ جبری لاپتہ مقدس علی زمانہ طالب علمی میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان میں اہم ذمہ داریوں پر فائض رہے ہیں، و ہ آئی ایس او بہاولپور ڈویژن اور صوبہ پنجاب کے صدر بھی رہے ہیں اور علاقے میں مذہبی حوالے سےانتہائی فعال کرداراداکرتے رہے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button