پاکستان

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی کرپشن ثابت ناکرسکاتو استعفیٰ دے دوں گا، اپوزیشن لیڈر کیپٹن(ر) شفیع کا کھلا چیلنج

شیعیت نیوز: اپوزیشن لیڈرگلگت بلتستان قانون سازاسمبلی ا و رہنماء اسلامی تحریک پاکستان کیپٹن (ر) محمد شفیع خان نے وزیراعلیٰ جی بی حفیظ الرحمٰن کے چیلنج کو قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، اگر وزیراعلٰی کی کرپشن ثابت نہیں کرسکا تو میں استعفیٰ دے دوں گا۔ نجی اخبار کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعلٰی جی بی نے کسی نجی ہوٹل میں کرپشن اور بے ضابطگی ثابت کرنے کے حوالے سے چیلنج کیا ہے لیکن ہم نے تو اسمبلی فلور میں ایجوکیشن سے لیکر ٹھیکوں تک کے تمام شواہد پیش کئے، کرپشن کے خلاف ہم چلاتے رہے جس کا سب کو علم ہے۔

 انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ٹھیکے چار افراد کے ارد گرد ہی گھومتے ہیں۔ وزیراعلیٰ اپنے انہی ٹھیکیداروں کو ہی نوازتے ہیں اور ابھی تک یہی سلسلہ جاری ہے۔ اب سمارٹ میٹر کا ڈرامہ بھی اپنے کسی عزیز کو نوازنے کا ایک طریقہ ہے۔ وزیراعلٰی 12 ارب کی رقم سے سمارٹ میٹرز لگوانے کی بجائے کسی پاور جنریشن کے منصوبے پر کام کرتے اور عوام کو بجلی فراہم کرتے پھر سمارٹ میٹرز کی بات کرتے۔ اس وقت گلگت بلتستان میں بیس سے بائیس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہے اور کوئی نیا پاورپراجیکٹ بنانے کی بجائے وزیراعلٰی سمارٹ میٹرز کی بات کررہے ہیں۔ سمارٹ میٹرز نے بجلی پیدا نہیں کرنی ہے بلکہ کسی فرد واحد نے فائدہ اٹھانا ہے اور اس قسم کے اقدامات کی ہم نے شروع سے نشاندہی کی ہے۔ ہم نے سرعام اسمبلی فلور میں بھی کرپشن کے ثبوت پیش کئے ہیں، اب آزاد جوڈیشل کمیشن کے سامنے بھی وزیراعلٰی کی کرپشن اور چند ٹھیکیداروں کو نوازنے سمیت بے ضابطگیوں کو ثابت کرنے کے لئے تیار ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button