پاکستان

شیخ رشید احمد کی ایرانی کمپنیوں کو پاکستان میں ریلوے لائنوں کی تعمیر وتوسیع میں سرمایہ کاری کی پیشکش

شیعیت نیوز: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے اپنے دورہ ایران سے واپسی پر اسلام آباد میں نامہ نگاروں سے گفتگو میں پاکستان کی ریلوے لائن کی تعمیرنو اور توسیع میں ایرانی کمپنیوں کو سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان، ایران کے ساتھ تمام شعبوں خاص طور سے بنیادی شعبوں میں تعاون کے فروغ کا خواہاں ہے۔

شیخ رشید گذشتہ ہفتے بدھ کے روز قزوین رشت ریلوے لائن کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لئے تہران پہنچے تھے اور انھوں نے اپنے دورہ ایران کا مقصد ایران کے ساتھ تعاون کا فروغ قرار دیا تھا۔

اس سے قبل ایرانی حکام نے پاکستانی زائرین کی ٹرینوں کے ذریعے مشہد اور قم منتقلی کے لئے تہران کی آمادگی کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button