اسرائیل پاکستان کا سب سے بڑا دشمن ہے،جسے کبھی تسلیم نہیں کریں گے، علی محمد خان

09 مارچ, 2019 00:00

شیعت نیوز: وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمدخان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کرے گا کیونکہ اسرائیل پاکستان کا سب سے بڑا دشمن ہے۔

علی محمد خان کا یہ بیان سابق آرمی چیف اور صدرمملکت پرویز مشرف کے اسرائیل سے تعلقات کے حالیہ بیان کے بعد سامنےآیاہے۔ پرویز مشرف نے دبئی میں نیوز کانفرنس سے گفتگو میں کہا تھا کہ بھارت کو تنہا کرنے کیلیے پاکستان کو اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے چاہئیں۔،علی محمد خان نے اسرائیل سے تعلقات کے امکانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پوری پاکستانی قوم اس بات پر متحد ہے کہ اسرائیل سے کسی قسم کے تعلقات قائم نہیں کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے اسرائیل سےدوستی کی بات بھی کی تو اسے پاکستانی قوم کی جانب سے شدید رد عمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اس سے قبل دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے بھی اسرائیل سے تعلقات شروع کرنے کی بات کی تردید کی تھی اور کہا تھا کہ پاکستان مظلوم فلسطینی مسلمانوں کی حمایت جاری رکھے گا۔واضح رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گزشتہ ہفتے پاکستان پر بھارت اور اسرائیل کی جانب سے حملے کی منصوبہ بندی کو بے نقاب کیا تھااور کہا تھا کہ موجودہ جنگی صورتحال میں بھارت اور اسرائیل کی متفقہ خفیہ سازش ہے جو خطہ کے امن کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔

5:13 شام مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔