دنیا

افغانستان سے دہشتگردپاکستان میں حملے کرتے ہیں ، امریکی کمانڈر کا اعتراف

شیعیت نیوز: امریکی جنرل جوزف ووٹل کا کہنا ہےکہ افغانستان میں موجود دہشتگرد تنظیمیں پاکستان کے اندر حملے کرتی ہیں جس سے نہ صرف افغانستان میں استحکام کو خطرہ ہے بلکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کو ہوا ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ خطے کے تمام کرداروں سے امید کرتا ہے کہ وہ ’ایسے اقدامات نہیں کریں گے جن سے علاقائی استحکام متاثر ہو۔امریکی سینیٹ کی دفاعی امور کی کمیٹی ’ہاؤس آرمڈ سروسز کمیٹی‘ کے اجلاس میں بات کرتے ہوئے جنرل جوزف ووٹل نے جنوبی ایشیا میں قیام امن اور استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے گذشتہ 6ماہ کے دوران جس قدر تعاون کیا ہے وہ اس سے پہلے 18برس میں دکھائی نہیں دیا تھا

متعلقہ مضامین

Back to top button