کالعدم جماعتوں کی مساجد حکومتی تحویل میں، کیا تکفیری مائنڈ سیٹ خطیب تبدیل ہونگے؟

شیعیت نیوز: نیشنل ایکشن پلان کے تحت ملک بھر میں کالعدم جماعتوں کی مدارس و مساجد کو حکومتی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق نیشنل ایکشن پلان (نیپ) کے تحت 56اداروں کو سندھ حکومت تحویل میں لے چکی ہے، جمعہ کو بھی دس مزید مدارس کو حکومت نے تحویل میں لیا،صوبائی حکومتوں کی جانب سے 182 مدارس اور 34اسکول و کالجز کا کنٹرول سنبھال لیا گیا جبکہ 5اسپتال، 163ڈسپنسری، 184ایمبولینس اور 8دفتر بھی تحویل میں لے لیے گئے۔
اسی طرح دیگر صوبوں میں بھی کالعدم جماعتوں کے خلاف آپریشن جاری ہے ، لیکن عوام کی جانب سے سوال کیا جارہا ہے کہ کیا حکومتی تحویل میں لی گئی مساجد و مدارس میں سرکاری خطیب معتدل اور امن پسند خطیب ہونگے یا وہی شدت پسند دیوبی تکفیری مولوی جنکا کام ہی نفرت پھیلانا اور دہشتگردی کو فروغ دینا ہے، کیونکہ تکفیریت ایک مائنڈ سیٹ ہے جو ایک خاصہ فرقہ کے اندر سراہیت کرچکا ہے۔