پاکستان

سعودیہ وزیر خارجہ عادل الجبیر کی وزیر اعظم عمران خان سےگرفتار مبینہ اسرائیلی پائلٹ کی رہائی کی سفارش

شیعیت نیوز: سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیرنے وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات کی، عادل الجبیرنےعمران خان کو سعودی فرمانروااور ولی عہدکے پیغامات پہنچائے،وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کے علاوہ سیکریٹری خارجہ اور دیگر حکام بھی موجود تھے،ذرائع کے مطابق سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر نے وزیر اعظم عمران خان سے پاک بھارت کشیدہ صورتحال اور پاک فضائیہ کے ہاتھوں گرفتار مبینہ اسرائیلی پائلٹ کی رہائی کی سفارش اور پاکستان اور اسرائیل کے درمیان دوستانہ تعلقات کےقیام کیلئے سعودی ثالثی کی پیشکش کی ، ذرائع کے مطابق عمران خان نے اسرائیل سے تعلقات قائم کرانے کی سعودی پیشکش ٹھکرا دی ہے اورکہاہے کہ سعودیہ فقط انڈیا کے ساتھ کشیدگی کے خاتمے تک ہی کرداراداکرے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھارتی فضائیہ کی جانب سے پاکستانی سرحدی خلاف ورزی کے دوران پاک فضائیہ کے طیاروں کی جانب سے جوابی کاروائی کے میں دو بھارتی جنگی جہازمار گرانے جانے اور دو پائلٹس کی زندہ گرفتاری کا دعویٰ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے اپنی پریس کانفرنس میں کیا تھا اس خبر کی تشہیر آئی ایس پی آر نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ ٹوئٹر پر بھی کی تھی ، لیکن بھارتی حکومتی اور فوجی ذرائع کی جانب سے دو کے بجائے فقط ایک پائلٹ کی گمشدگی کے دعوےکے بعد پاکستان نے دو بھارتی پائلٹس کی گرفتاری کے موضوع پر خاموشی اختیار کرلی تھی اور وہ ٹوئٹ بھی ڈیلیٹ کردی گئی تھی اور بعدازاں ایک گرفتار بھارتی پائلٹ ابھینندن کو بھارت کے حوالے کردیا تھا۔

گذشتہ دو روز سے سوشل میڈیا ذرائع پر دفاعی تجزیہ کاروں،سابق بیوروکریٹس ،غیر سرکاری ویب سائٹ ڈیفنس ڈاٹ پی کے اور سابق پاکستانی سفیر ظفرہلالی کے مطابق پاکستان نے دو حملہ آور بھارتی پائلٹس کی گرفتاری کا دعویٰ کیا تھا جبکہ بعد میں دوسرے پائلٹ کا کہیں بھی کوئی ذکر نہیں کیا گیا،تمام ذرائع کے مطابق دوسرا گرفتار پائلٹ بھارتی نہیں بلکہ اسرائیلی ہے جسے نہ تو اب بھارت واپس مانگ سکتا ہے نہ ہی اسرائیل چونکہ اسرائیل اور پاکستان کے درمیان کسی قسم کے سفارتی تعلقات یا رابطے قائم نہیں ہیں کہ جس کے ذریعے وہ اس مبینہ طور پر گرفتار اسرائیلی پائلٹ کی رہائی کا مطالبہ کرسکے، لہٰذا اس صورت حال کے پیش نظر اسرائیل کےاسٹریجٹک پارٹنرسعودیہ عرب نے پاکستان میں گرفتار مبینہ اسرائیلی پائلٹ کی رہائی کے لئے اپنا کرداراداکرنا شروع کردیاہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button