قطر نے کی سعودی ، امارات اور بحرین پر شدید تنقید

07 مارچ, 2019 00:00

قطر کے امور خارجہ کے مشیر سلطان بن سعد المریخی نے قطر کے خلاف پابندیاں عائد کرنے والے چارعرب ممالک سعودی عرب، مصر، امارات اور بحرین پر شدید تنقید کی ہے۔

قطری مشیر خارجہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب، مصر ، امارات اور بحرین کی دھمکیوں سے قطر پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے صرف قوموں میں نفرت اور تفرقہ بڑھےگا۔

سلطان بن سعد المریخی نے کہا کہ مذاکرات ہی مسائل اور مشکلات کو حل کرنے کا واحد راستہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین دنیائے عرب کا پہلا مسئلہ ہے اور یمن کے عوام پر مسلط کردہ جنگ اور مصائب کے حل کے لئے بھی قطرکوششں کر رہا ہے۔

11:29 صبح مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top