پاکستان

علما کی ذمہ داری ہےکہ وہ ایک شفیق باپ کی مانند امت میں اپنا کردار ادا کریں، ہیئت آئمہ مساجد وعلمائے امامیہ پاکستان

شیعیت نیوز: ھیئت ائمہ مساجد و علماء امامیہ پاکستان کی جناب سے حضرت فاطمہ زھرا سلام اللہ کے یوم ولادت کے موقع پر ۲۰ جمادی الثانی کو مسجد سید الشھداء واقع در آئی آر سی میں جشن کوثر رسالت و سیمینار منعقد ہوا جس میں شھر کراچی کے ائمہ جمعہ و جماعات نے شرکت کی۔اس سیمینار کی پہلی نشست نماز ظھرین سے قبل شروع ہوئی جس میںحجۃ الاسلام مولانا نعیم الحسن اور حجۃ الاسلام مولانا یعقوب منتظری نے خطاب کیا.نماز ظھرین کے بعد دوسری نشست سے حجۃ الاسلام مولانا علی انور جعفری، حجۃ الاسلام مولانا شجاعت قمی ، حجۃ السلام مولانا سید مظھر حسین، ھیئت کے دفتر کے مسؤل حجۃ الاسلام مولانا سید محمد رضا جعفری، ھیئت کے نائب صدر علامہ سید صادق تقوی، ھیئت کے صدر حجۃ الاسلام مولانا شیخ صلاح الدین اور جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ پاکستان کے نمائندے حجۃ الاسلام جناب شیخ سعیدی نجفی نے خطاب کیا۔علماء اکرام نے اپنے خطابات میں سیرت حضرت زھرا سلام اللہ علیھا کے مختلف پہلوؤں کو بیان کیا۔ علامہ سید رضا جعفری صاحب نے علما سے کہا کہ وہ عوامی مسائل کو اپنا درد سمجھتے ہوئے انہیں جلد از جلد حل کرنے کی کوشش کریں۔

علامہ سید صادق تقوی نے کہا کہ کچھ لوگ لباس علما کو زیب تن کر کے اپنے مذموم مقاصد کو حاصل کرنا چاھتے ہیں اور شرعی اصولوں کے مطابق طلاق جاری نہ کر کے مذھب و علما کی بدنامی کا سبب بن رھے ھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حضرت زھرا کی زندگی کے دو پہلو عقل و احساسات بہت قوی تھے اور یہی چیز ان کی سیرت و زندگی کے ھمیشہ باقی رھنے نیز ولایت و امامت کیلیے ان کی تحریک کی بقا کی ضامن ھے۔

صدر ھیئت جناب حجۃ الاسلام شیخ صلاح الدین نے کہا کہ یہ علما کی ذمہ داری ھے کہ وہ ایک شفیق باپ کی مانند امت میں اپنا کردار ادا کریں اور غلو کے خلاف مؤثر آواز اٹھائیں۔جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے پاکستان کے نمئندے حجۃ الاسلام شیخ سعیدی نجفی نے حضرت زھرا سلام اللہ کی ولادت کے تکوینی پہلوؤں کو بیان کرتے ہوئے آپ کے فضائل کو بیان کیا۔ سیمینار کا اختتام دعائے امما زمانہ علیہ السلام پر پوا۔ آخر میں ھیئت کی جانب سے علما و ائمہ جمعہ و جماعات کی پذرائی کا انتظام تھا۔اس سیمینار میں ذاکرین نے بھی شرکت فرمائی۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button