سندھ پولیس کی بڑی کاروائی ، داعش سندھ کا امیر ساتھی سمیت واصل جہنم

شیعیت نیوز: سندھ پولیس کےجوانوں نے لاڑکانہ میں کامیاب کاروائی کے دوران عالمی دہشت گرد گروہ داعش کےسندھ میںامیر اور شکارپور امام بارگاہ حملے کے مسٹر مائنڈ کو ساتھی سمیت ہلاک کردیا، ڈی آئی جی پولیس لاڑکانہ عرفان بلوچ کے مطابق پولیس نے دہشتگردوں کی اطلاع پر چھاپا مارا جہاں موجود دہشتگردوں نے پولیس پر فائرنگ کردی مقابلے کے دوران دوہتگرد مارے گئے جن کی شناخت حفیظ پندرانی اورعبد اللہ بروہی کے ناموں سے کرلی گئی،تفصیلات کے مطابق دہشتگردوں کے قبضے سے تخریب کاری کا بھاری سامان اور اسلحہ برآمدہوا، دونوںہلاک دہشتگرد پولیس کی انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی فہرست میں شامل تھے۔
ڈی آئی جی عرفان بلوچ کے مطابق عبداللہ بروہی سندھ میں داعش کا امیر تھا جبکہ حفیظ پندرانی سندھ میں داعش کا نیٹ ورک چلارہا تھا۔ مقابلے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ پولیس کی مزید نفری طلب کرلی گئی ہے، ہلاک دہشتگرد امام بارگاہوں پر حملے اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے، دونوں دہشتگرد سہون بم دھماکے کے ماسٹر مائنڈ اور شکار پور امام بارگاہ بم دھماکے کے مرکزی ملزمان تھے۔