بھارتی عوام امن کا پاکستانی پیغام سمجھے اور نریندر مودی کو بھی سمجھائے، علی حسین نقوی

28 فروری, 2019 00:00

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری امور سیاسیا ت سید علی حسین نقوی نےمیڈیا سیل سے جاری بیان میں کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے گرفتار بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی رہائی کا فیصلہ پاکستان کی اعلیٰ ظرفی اور اسلامی اقدار کی پاسداری کا اعلیٰ نمونہ ہے۔ ایسے ظرف کا مظاہرہ صرف پاکستانی قوم ہی کرسکتی ہے۔دشمن اب بھی ھوش کرے جنگ مسائل کو جنم دیتی ہے مسائل کا حل نہیں ہے۔ امید ہے کہ بھارتی عوام پاکستان کا پیغام سمجھے گی اور جنگی جنون میں مبتلا اپنے نفسیاتی صدر نریندرمودی کو بھی سمجھائے گی۔انہوں نے مزیدکہاکہ پاکستان کےجذبہ خیرسگالی کو کمزوری ہرگز ناسمجھا جائے ، ہم اپنے مادر وطن کے ایک ایک انچ کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔

3:05 صبح مارچ 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔