پاکستان

کراچی: افواج پاکستان کی حمایت میں آئی ایس او جامعہ اردو کے تحت ریلی نکالی گئی

شیعیت نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈوئژن جامعہ اردو کی جانب موجودہ ملکی صورت حال کے حوالے سے ریلی بنام حمایتِ افوجِ پاکستان آئی ایس او اسٹینڈ سے شروع ہوئی اور ایم ایس سی بلاک میں اختتام پزیر ہوئی۔ شرکائے ریلی” پاک فوج زندہ باد ، پاکستان زندہ باد اور پاک فوج قدم بڑھاؤ ہم تمھارے ساتھ ہیں کے ” فلک شگاف نعرے بلند کرتے رہیں، ریلی کے اختتام پر جامعہ اردو کے جنرل سکیرٹیری برادر بابر حمید نے اپنے خطاب میں کہا کہ بزدل بھارت افواجِ پاکستان کو کمزور مت سمجھنا امامیہ جوان ہر آن پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ، ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ہم نے بنایا تھا اور ہم آج بھی عہد کرتے ہیں کہ پاکستان کو بچائیں گے ، ہم اپنے مادر وطن کے ایک ایک انچ کا دفاع خون کے آخری قطرہ تک کریں گے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button