پاکستان

سعودی ولی عہد نے خود کو پاکستانی سفیر قرار دیا تھا انہیں بھارت کی OIC میں شرکت روکنی چاہئے،لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم

شیعیت نیوز: لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی اپنی خفت مٹانے کیلئے کوئی بھی ایکشن کرسکتے ہیں، او آئی سی اجلاس میں بھارتی وزیرخارجہ کی شرکت قابل قبول نہیں ہے، سعودی ولی عہد نے خود کو پاکستانی سفیر قرار دیا تھا اب انہیں بھارت کی او آئی سی اجلاس میں شرکت روکنی چاہئے، انڈیا سمجھتا ہے کہ جنوبی ایشیا میں سب ممالک نیپال یا بھوٹان جتنے کمزور ہیں۔مشرف زیدی نے کہا کہ بھارت کی طرف سے مزید جارحیت کا خطرہ باقی ہے، دنیا کا کوئی ملک ہندوستان کے مقابلہ میں پاکستان کی حمایت کرنے سے ہچکچائے گا، پاکستان کو او آئی سی اجلاس کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر کرناہوگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button