پاکستان

پاکستان میں دہشتگرد داخل ہونے کی اطلاع، شیعہ اور سیکورٹی ادارے نشانے پر، ہائی الرٹ جاری

شیعیت نیوز: محکمہ داخلہ پنجاب نےقانون نافذ کرنے والے اداروں کو خبردار کیا ہے کہ ایک بین الاقوامی دہشت گرد گروپ نے پاکستان میں منعقد ہونے والے پی ایس ایل میچوں کے دوران حملوں کیلئے دہشتگردوں کو ٹاسک دے دیا ہے، اس لئے سکیورٹی انتظامات کو فول پروف بنایا جائے۔ محکمہ داخلہ کے مراسلہ کے مطابق یہ دہشت گرد سیاستدانوں، ایک خاص مسلک کے لوگوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی نشانہ بنا سکتے ہیں۔

دھیاں رہے کہ محکمہ داخلہ نے خاص مسلک کا نام نہیں بتایا لیکن تاریخ نے ثابت کیا ہے کہ جب بھی دہشتگردی ہوئی ہے اسکا نشانہ مکتب اہلیبت علیہ سلام بنا ہے ، اسی طرح بین الاقوامی دہشتگردی کے حوالے سے خیال کیا جارہا ہے کہ یہ داعش کی طرف اشارہ ہے،

سیکورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کی دہشتگردی کا پیچھے بھارتی ایجنسی بھی ملوث ہوسکتی ہے جو اب پاک فوج کے ہاتھوں اپنی شکست کا بدلہ لینے کے لئے پاکستان کے اندورنی امن کو تبا ہ کرنے کے لئے دہشتگرد گروہوں کا استعمال کریگیں گی، تاہم پاکستانی قوم اور افواج اپنے اتحاد سے اس بھارتی سازش کو بھی ناکام بنادیں گے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button