پاکستان

جواب دینے کے جگہ اور وقت کا تعین کرلیا بھارت اب انتظار کرے، ترجمان پاک فوج

شیعیت نیوز: پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ ہم نے وقت اور جگہ کا تعین کرلیا ہے اب بھارت انتظار کرے،جی ایچ کیو راولپنڈی میں پریس کانفرنس کے دوران جنرل آصف غفور نے کہا کہ کہتے ہیں کہ بے وقوف دوست سے دانا دشمن اچھا ہوتا ہے، بھارت پاکستان دشمنی میں بھی بےوقوفی اور جھوٹ کا سہارہ لیتا ہے۔بھارتی میڈیا کہتا ہے کہ بھارتی جنگی طیارے 21 منٹ تک پاکستان میں رہے اور انہوں نے 350 سے زائد افراد کو ہلاک کیا۔ بھارت آئے اور 21 منٹ پاکستان میں رہ کر دکھائے۔ بھارت کو واضح کیا تھا کہ اگر حملہ ہوا تو فوری جواب آئے گا۔بھارت زمین پر آتا تو اس کو ویسا جواب ملتا جو ہم نے پلان کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button