پاکستان
تحریک نفاذ فقہ جعفریہ صوبہ سندھ کے صدر علامہ وقا ر حسن تقوی انتقال کرگئے

شیعیت نیوز: تحریک نفاذ فقہ جعفریہ صوبہ سندھ کے صدر علامہ وقا ر حسن تقوی انتقال کرگئے، علامہ وقار حسن تقوی کے انتقال پر تحریک نفاذفقہ جعفریہ کے سربراہ علامہ حامد علی شاہ موسوی نے کہاکہ علامہ وقار تقوی سچے عاشق رسول ؐ و اہلبیتؑ تھے، مرحوم زندگی بھر اتحاد بین المسلمین کیلئے کوشاں اور انتہاپسندی کے خلاف سینہ سپر رہے ،دین و وطن کیلئے علامہ وقار حسن تقوی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ،علامہ وقار تقوی کی نماز جنازہ 26 فروری بروز منگل بعد نماز مغربین امام بارگاہ شہدائے کربلا انچولی کراچی میں ادا کی جائے گی۔