دنیا

روسی ہتھیاروں کا مقابلہ کرنا ناممکن : پوتین

روس کے صدر ولادیمیر پوتین نےملکی مدافعین( ڈفینڈرزڈے) کے دن کی مناسبت سے منعقد ہونے والی ایک تقریب میں فوجیوں اور سویلین سے خطاب میں روس کی فوجی پیشرفت پر کہا کہ روسی ہتھیار جدید اور بے نظیر ہیں اور دنیا کواس ٹیکنالوجی تک پہنچنے میں کافی عرصہ لگے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری توجہ اپنے فوجیوں کو دوبارہ سب سے زیادہ جدید ہتھیاروں اورمواصلات کے جدید طریقوں کے ساتھ لیس کرنے پر مرکوز ہے۔ ہمارے ہتھیار انتہائی جدید ہیں اور ان کا مقابلہ کرنا ناممکن ہے، اور میرا خیال ہے کہ ایسا طویل عرصے تک رہے گا۔

ولادیمیر پوتین نے کہا کہ روسی فوج کی یہ فوجی برتری سائنسدانوں، انجینئروں اور حکومت کی ایک بڑی ٹیم کی کوششوں کا نتیجہ ہے، جنہوں نے آنے والی کئی دہائیوں کے لئے روس کی سلامتی اور ترقی کی ضمانت دی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button