مشرق وسطی

شام، دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے امریکی اور اسرائیلی ہتھیار برآمد

دمشق کے دفاعی ذرائع نے بتایا ہے کہ برآمد ہونے والے اسرائیل اور امریکی ہتھیاروں میں ہزاروں راؤنڈ گولیاں، سیکڑوں کی تعداد میں راکٹ، وائرلیس سسٹم، مختلف قسم کے مارٹر گولے شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق برآمد ہونے والے ہتھیاروں میں بعض صرف امریکی فوج ہی استعمال کرتی ہے جبکہ ایک سو اٹھائیس ملی میٹر کی توپیں اسرائیلی فوج استعمال کرتی ہے۔
اس سے پہلے چار فروری کو بھی شامی فوج نے جنوب مشرقی دمشق اور نواحی علاقے قنیطرہ میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں امریکی اور اسرائیلی ساخت کے ہتھیار اور دوائیں برآمد کی تھیں۔
امریکہ اور اسرائیل نے خطے کے بعض ملکوں کے تعاون سے سن دو ہزار گیارہ میں شام کے بحران کا آغاز کیا تھا اور وہ دہشت گردوں کو بھاری رقوم اور اسلحہ فراہم کرتے رہے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button