پاکستان

وزیر اعظم وزارت داخلہ کے متعصبانہ نوٹیفکیشن ،بلاجواز چھاپوں اور گرفتاریوں کا نوٹس لیں، علامہ راجہ ناصرعباس

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نےکہاہے کہ وفاقی وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی اولادوں “ ملت جعفریہ “ کی تذلیل انتہائی قابل مذمت ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان فوری طور پراس فرقہ وارانہ تعصب پرمبنی نوٹیفکیشن کےاجراء میں ملوث افراد کے خلاف تادیبی اقدام کرتے ہوئے اس شرمناک نوٹیفکیشن کو واپس لیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ ملت جعفریہ نے قیام پاکستان سے لیکر اب تلک اپنے ہزاروں پیاروں کی جانوں کا نذرانہ پیش کیا لیکن ملکی سلامتی اور قومی مفاد پر آنچ نہیں آنے دی لیکن انصاف کہ نام پہ قائم حکومت کی جانب سے بزرگ علماء بشمول مولانا مرزا یوسف حسین پر ایف آئی آر کا اندراج اور ملک بھر میں ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والے فعال افراد کی گرفتاری قابل مذمت ہے ۔ کراچی میں مجلس وحدت مسلمین اور ملک بھر میں ملت کی نمائندہ طلبہ تنظیم امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن و دیگر قومی اداروں کہ دفاتر پرچھاپے اور ملک و قوم کےمستقبل جوانوں کی بے دریغ گرفتاری و کریک ڈاؤن قابل مذمت ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان ان انتقامی کاروائیوں اور شیعہ دشمن اقدامات کا فوری نوٹس لیں تاکہ ملت تشیع میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ممکن ہوسکے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button