پاکستان

بن سلمان(گستاخ امام مہدی )کی پاکستان آمد کی تیاریاں شروع، اسلام آباد میں ہوٹلز بک کرلیئے گئے،عوامی احتجاج جاری

شیعیت نیوز: سعودی عرب کے ولی عہد قاتل محمد بن سلمان کی پاکستان آمد کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں اور ان کی آمد کے پیش نظر ضروری سامان پاکستان پہنچا دیا گیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان ممکنہ طور پر آئندہ ہفتے دورہ پاکستان پر آئیں گے اور ان کی آمد سے قبل تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ ذرائع نے کہا کہ محمد بن سلمان کی آمد کی پیش نظر اسلام آباد کے 2 بڑے ہوٹل مکمل طور پر جبکہ 2 جزوی طور پر بک کر لیے گئے ہیں اور سعودی عرب کے میڈیا نمائندے بھی پاکستان پہنچ گئے۔ سعودی ولی کی سیکیورٹی اور ڈاکٹرز کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی اور دو روز پاکستان میں قیام کے سلسلے میں محمد بن سلمان کی ورزش کا سامان، فرنیچر، ضروری اشیا کے 5 ٹرک مقامی ہوٹل پہنچ چکے ہیں۔ محمد بن سلمان کے دورے کے دوران سعودی وفود اسلام آباد کے نجی ہوٹلوں میں قیام کریں گے، جبکہ سعودی ولی کا وزیراعظم ہاؤس میں قیام متوقع ہے

واضح رہے کہ بن سلمان کے یمن جنگ، داعش کی سرپرستی ، جمال خاشقیجی قتل اور دیگر جرائم کی وجہ سے پاکستان کے شیعہ و سنی مسلمان اسکے دورہ پاکستان کی شدید مخالف اور احتجاج کررہےہیں، انکا موقف ہے بن سلمان کی پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی پاکستان سے ہمدردی نے بلکہ اپنے سیاسی اہداف پورے کرنے کے لئے کی جارہی ہے، اور بن سلمان کے سیاسی اہداف سب پر واضح ہے اور اس کا نقصان پاکستان کو ہوگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button