پاکستان

بن سلمان کے دورہ پاکستان سےقبل تحریک دفاع حرمین متحرک، اسلام آباد میں کانفرنس کا انعقاد

شیعیت نیوز: اسلام آباد میں تحریک دفاع حرمین شریفین نے سعودی عرب کا قرضہ دینے پر اظہارِ تشکر کانفرنس منعقد کی ۔

تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد کے دوراہ پاکستان سے قبل ریال خور مولویوں نے نمک حلالی کے لئے اسلام آباد میں شکریہ بن سلمان کانفرنس کا انعقاد کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کانفرنس میں مہمان خصوصی سعودی سفیر تھے لیکن وہ غلاموں کی جانب سے منعقد کی جانے والی کانفرنس میں شریک نہیںہوئے۔

علاوہ ازین پی ٹی آئی کے وزیر مذہبی امور نور الحق قادری اور جے یو آئی کے عبدالغفور حیدری ساتھ ساتھ بیٹھے رہے۔

واضح رہے کہ بن سلمان 17 فروری کو پاکستان کا دورہ کرنے کے لئے آرہا ہے ، اس دورے کو کامیاب بنانےکے لئے سعودی عرب کے پاکستان میں تعینات تمام سرکاری آفیشل متحرک ہوگئے ہیں اور بلادریغ پیسہ کا استعمال کرکے اپنے ماتحت گروپس کو متحرک کررہے ہیں دوسری جانب سعودی قیادت میں بننے والا وہابی فوجی اتحاد کا سربراہی وفد بھی پاکستان پہنچا ہوا ہے۔

اس کے برعکس پاکستانیوں کی اکثریتی عوام بن سلمان کے دورائے پاکستان سے خوش نہیں ہیںاور وہ احتجاج کررہےہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button