انقلاب اسلامی ایران کی 40بہاریں مکمل، پاکستان سمیت دنیابھرمیں عاشقان انقلاب جشن میں مصروف

11 فروری, 2019 00:00

شیعیت نیوز: انقلاب اسلامی ایران کو 40برس مکمل ہوگئے، 11فروری 1979کو قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید روح اللہ خمینیؒ کی زیرقیادت آنے والے اسلامی انقلاب نے 40بہاریں دیکھ لیں ہیں،انقلاب اسلامی ایران کی 40ویں سالگرہ کے موقع پر آج دنیا بھرمیں عاشقان انقلاب رہبر انقلاب آیت اللہ خامنہ ای سے تجدید عہد وفاکررہے ہیں جبکہ پاکستان سمیت مختلف ممالک میںتقاریب کا انعقاد بھی جاری ہے ، جس میں مقررین امام خمینی ؒ کی بے مثال قیادت میں رونما ہونے والے عظیم انقلاب کے ثمرات اور اثرات پر روشنی ڈال رہے ہیں ، پاکستان کے مختلف شہروں میں مختلف قومی وملی تنظیمات کے زیر اہتمام سیمینارز اور کانفرنسز کا سلسلہ جاری ہے ۔

11:27 شام اپریل 9, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔