پاکستان

علامہ راحت حسین الحسینی کی زیر قیادت امامیہ کونسل کے وفد کی کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل احسان محمود خان سے ملاقات

شیعیت نیوز: امام جمعہ والجماعت مرکزی جامع مسجد گلگت علامہ سید راحت حسین الحسینی کی زیر قیادت امامیہ کونسل کے وفد نے کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل احسان محمود خان سے ملاقات کی، ملاقات میں خطے کے مسائل اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، وفد میں آغا راحت حسین الحسینی، ڈاکٹر ہدایت علی، سابق اے آئی جی نظام الدین، غلام حیدر اور کوثر علی شامل تھے۔ ملاقات میں وفد نے فورس کمانڈر کی علاقے اور عوام کے مفاد میں کی جانے والی کاوشوں کی تعریف کی، قومی یکجہتی اور سلامتی میں قومی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا اعادہ کیا۔ امامیہ کونسل کے وفد نے یادگار شہداء پر حاضری بھی دی اور دعا کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button