شہید کرمانی ؒ یکساں خلوص،معنویت اور جذبہ کے ساتھ آخر تک انقلابی رہے،علامہ احمد اقبال

07 فروری, 2019 00:00

شیعیت نیوز: رفقاءشہید مظفر کرمانی ؒ کے تحت شہید مظفر کرمانیؒ اور ان کے باوفا ساتھی شہید نظیر عباس کے 19ویں یوم شہادت پر ان کے جائے مدفن حسینی باغ نمبر دو قبرستان میوہ شاہ میں مجلس منعقد کی گئی ۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل حجتہ الاسلام و المسلمین علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ بیشتر افراد شروع میں انقلابی جذبہ سے سرشار ہوتے ہیں ،مگر رفتہ رفتہ ان میں یہ جذبہ ماند پڑجاتا ہے ، آخری دم تک انقلابی رہنا ارزش عمل ہے ۔ شہید کرمانی ؒ یکساں خلوص،معنویت اور جذبہ کے ساتھ آخر تک انقلابی رہے ۔شہید کرمانیؒ کا ہم و غم دین اسلام اور اس کا دفاع تھا ۔شہید کرمانیؒ ایک جامع شخص اور مخلص ترین انسان تھے ۔انہوں نے علمی وفکری سطح کے سیمینارز بھی منعقد کئے ،سیاسی مسائل سے بھی غافل نہیں رہے او ر ساتھ ساتھ سماجی اور تنظیمی امور میں بھی مصروف عمل رہے ۔علامہ احمد اقبال نے کہا کہ بسیجی مزاج انسان زیادہ دینی فرائض کو انجام دیتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ شہید مظفر کرمانیؒ ’مردہ باد امریکہ ‘کا نعرہ لگایا کرتے تھے اور آج دنیا دیکھ رہی ہے کہ شہید کرمانیؒ اور دیگر شہداءکی کوششیں ثمر آور ہورہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ دین کےلئے دی گئی قربانیوں کے نتیجہ میں اسیری یا شہادت ملتی ہے ۔شہادت ایک کٹھن راستہ ہے ۔شہید مرد ہوتا ہے یعنی شجاع اور اعلیٰ صفات کا حامل ہوتا ہے ۔شہادتوں سے قوم طاقتور ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ شہید کرمانیؒ اور شہید نظیر عباس کے خاندان مبارکباد کے مستحق ہیں ۔انہوں نے کہا کہ راہ حق کے شہداءکے خاندان کی خدا خصوصی مدد کرتا ہے ۔اللہ ہمیں ان شہداءکے راستے پر چلنے کی توفیق ادا کریں ۔انہوں نے کہا کہ موٹے موٹے مسائل کو مل جل کر حل کیا جاسکتا ہے۔اس سے قبل ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل نے دونوں شہداءکے قبور پر فاتحہ خوانی کی ۔اس موقع پر علامہ احمد اقبال نے شہید مظفر اور شہید نظیر کے اہل خانہ سے خصوصی شفقت کا اظہار کیا ۔مجلس میں ایم ڈبلیو ایم کراچی،ایم ڈبلیو ایم ضلع جنوبی،ناصران امام فاؤنڈیشن ،شہید کے رفقاءاور ہفت روزہ نوائے اسلام کے احباب نے شرکت کی ۔

3:43 صبح اپریل 7, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔