پاکستان

چالیس (40 ) سالوں میں انقلاب اسلامی ایران نے فرقہ واریت کو بڑھاوا دیا، کامران خان کا الزام

شیعیت نیوز: 15 بلین ڈالر کی سعود ی امداد نے اپنا ااثر دیکھانا شروع کردیا اور میڈیا پر بھی محسوس ہورہا ہے کہ سرمایہ کاری سعودی عرب کی جانب سے کردی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق گذشتہ رات نجی ٹی وی پر تجزیہ کرتے ہوئے کامران خان کا کہنا تھا ایران کے انقلاب اسلامی کو 40 سال مکمل تو ہوگئے لیکن ان چالیس سالوں میں انقلاب اسلامی نے پاکستان سمیت دنیا وعرب خطہ میں فرقہ واریت کوبڑھاوا دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے صحافی کامران خان نے اپنے پروگرام میں یکم فروری انقلاب اسلامی کے بانی آیت اللہ خمینی کے جلاوطنی ختم کرکے فرانس سے ایران واپس آنے کے دن کی مناسبت سے ایک رپورٹ پیش کی جس میں انہوں نے امام خمینی کی کوشیشوں کو آشکار کرنے کے بعد آخر میں سعودی نمک حلالی کا ثبوت دیتے ہوئے انقلاب اسلامی کی اسلامی دنیا، فلسطین سمیت مظلومین جہاں کی امداد کے لئے کی گئی کوشیشوں کو نظرانداز کرتے ہوئے امریکی و اسرائیلی نمک حلال سعودی بادشاہت اور وہابیت جیسے مخصوص گروہ سے نظریاتی اخلافات کو فرقہ واریت کا نام دیتے ہوئے کہا کہ چالیس سالوں میں انقلاب اسلامی نے فرقہ واریت کو پھیلایا۔

واضح رہے کہ انقلاب اسلامی ایران نے اسلام کا اصل چہر ہ دنیا کے سامنے پیش کیا جسے وہابیت نے دنیا میں مسخ کرکے رکھ دیا تھا، وہابیت اسلام میں وہ فرقہ ہے جو پوری امت مسلمہ کے لئے کینسر سے بھی بدتر کوئی بیماری سے کم نہیں، یہی وجہ ہے وہابیت اور اسکی پشت پناہی کرنے والی قوتیں امریکا و اسرائیل انقلاب اسلامی کے خلاف چالیس سالوں سے نبر د آزما ہیں، انہوںنے ہر محاذ پر انقلاب اسلامی کو بدنام کرنے کی کوشیش کی اور اسکا راستہ روکا، فرقہ واریت کا بیج بونے والا بھی امریکا تھا اور ہے، لہذا آج جدید میڈیا کو سعودی ریال سے خرید کر انقلاب اسلامی کی کامیابی کو فرقہ واریت کا رنگ دیکر مسلمانوں کو بے وقوف بنانے کی کوشیش کی جارہی ہے۔

انقلاب اسلامی کے خلاف یہ پروپگنڈا دراصل شام و عراق میں داعش کی شکست جو دراصل امریکا اسرائیل و آل سعود کی شکست ہے اسکا بدلہ لینے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ہم پاکستانی عوام کامران خان کی جانب سے بے بنیاد اور غلط پروپگنڈا پھیلاکر اصل فرقہ واریت کو بڑھاوا دینے کی پروزور مذمت کرتے ہیں جو وہابیت کی خوشنودی کے لئے اور نمک حلالی کی خاطر پوری امت مسلمہ اور پاکستانی عوام کے جذبات کو ٹھیس پہنچا رہے ہیں جبکہ پاکستان عوام اسلامی انقلاب اوراسکی قیادت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button