پاکستان

سعودی دباؤ کا اثر،دہشتگرد ملک اسحاق کے ساتھی طاہراشرفی (چربی کاڈرم) کوعلماءبورڈ پنجاب کا چیئرمین مقررکیئے جانے کا امکان

شیعیت نیوز:پاکستان میں سعودی سرمایہ گزاری کے اثرات نمودار ہونے لگے ہیں اور سعودی دباؤ کےنتیجے میں تحریک انصاف کی پنجاب حکومت کی جانب سے گھٹنے ٹیکے جانے کے بعدشرابی ،تکفیری ملا اور بدنامِ زمانہ دہشتگرد ملک اسحاق کے ساتھی طاہر محمود اشرفی عرف چربی کا ڈرم کو متحدہ علماءبورڈ پنجاب کاچیئرمین مقرر کیئےجانے کا امکان ہے۔

شیعیت نیوز کے انتہائی اہم ذرائع کے مطابق نام نہاد پاکستان علماءکونسل کا چیئرمین ملاطاہر اشرفی عرف چربی کا ڈرم( جو کہ پاکستان میں مذہبی شدت پسندی کے فروغ، فرقہ واریت کی ترویج اور دہشت گردوں کی سہولت کاری سمیت اپنی عیاش مزاجی ، زناکاری،جوابازی،شراب نوشی اورسعودیہ نوازی کے عنوان سے کسی تعارف کا محتاج نہیں )کو عثمان بزدار انتظامیہ کی جانب سے متحدہ علماءبورڈ پنجاب جیسے اہم ادارے کا چیئرمین بنائے جانے کی اطلاعات ملکی سلامتی اور استحکام کے خلاف سنگین خطرہ ہیں۔

ملاطاہر اشرفی کے کالعدم لشکر جھنگوی کے واصل جہنم سرغنہ ملک اسحاق کے ساتھ تعلقات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں جبکہ یہی طاہر اشرفی لشکر جھنگوی اور کالعدم سپاہ صحابہ کے درمیان اختیارات کی رسہ کشی کے دوران ملک اسحاق اوراحمد لدھیانوی کے درمیان مصالحت اور اتحاد کیلئے بھی کوشاں رہاہے، دوسری جانب مختلف نجی ٹی وی چینلز کےٹاک شوز کے دوران اسی تکفیری سوچ کے حامل ملا طاہر اشرفی کےشیعہ مکتب کے خلاف زہرافشانی کے بھی واقعات آن ریکارڈ ہیں ، جبکہ چند ماہ قبل مختلف ٹی وی چینلز پر ملا طاہر اشرفی کے بینک اکاؤنٹس میں جرمنی ،کینڈااور دیگر یورپی ممالک سے خفیہ ٹرانزیکشنز کی خبریں بھی بریکنگ نیوز کی زینت بن چکی ہیں ۔

یاد رہےکہ متحدہ علماءبورڈپنجاب صوبائی وزارت مذہبی امور اور وزارت اوقاف کے ماتحت ادارہ ہے ، جس کا کام صوبے میں مذہبی ہم آہنگی ، بین المسالک علمائے کرام کے درمیان مکالمے اور مذہبی رواداری کا قیام ہے۔صوبائی وزار ت قانون کسی بھی متنازعہ نصاب، کتاب یا مواد پر پابندی یا کسی جماعت کو کالعدم قراردینے کیلئے اسی متحدہ علماءبورڈ کی سفارشات پر عمل کرتی ہے۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ صوبے بھر کے مزارات اولیاء، درگاہوں اور خانقاہوں کا انتظام بھی اسی متحدہ علماءبورڈ کے زیر انتظام ہوتا ہے، جبکہ متحدہ علماءبورڈ کا متوقع چیئرمین خود مزارات اولیاء، درگاہوں اور خانقاہوںکا منکر ہے اور و ہ مسلمانوں کے ان درباروں اورمزاروں پر جانےحتٰی کہ روضہ رسولؐ پر فاتحہ خوانی کرنےکی شدیدانداز میں مخالفت کرتاہےاور اس عمل کو کفروبدعت قراردیتاہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اسوقت شدید معاشی زبوںحالی کا شکارہےاور اس سے نکالنے کے لئے سعودیہ اور عرب امارات کی جانب سے پاکستان میں بھاری سرمایہ گزاریکی جارہی ہے ۔ اب خبریں یہ آرہی ہیں کہ سعودی امداد کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی پنجاب حکومت شدید دباؤ میںوزارت مذہبی اموراور وزارت اوقاف کے ماتحت ادارے متحدہ علماءبورڈپنجاب کو ایک ملک دشمن ، تکفیری اور اسلام کے نام پر بدنماداغ ملا طاہر اشرفی کے حوالے کر رہی ہے جو کسی بھی صورت پاکستان کے قومی مفادمیں نہیںہے۔ لہذٰا پاکستان میں تبدیلی کانعرہ بلند کرنے والے او رانقلابی اصلاحات کے خواہش مندوزیر اعظم عمران خان فوری طور پر عالمی شہرت یافتہ بدکردار ملا طاہر اشرفی کی بحیثیت چیئرمین متحدہ علماءبورڈ پنجاب ممکنہ تقرری کا نوٹس لیں اور ایسے اقدامات کرنے سے پنجاب حکومت کوبازرکھیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button