پاکستان

تحریک انصاف کی پنجاب حکومت کی اجازت سےکالعدم تکفیری جماعت سپاہ صحابہ کے تحت ایوان اقبال میں جلسے کا انعقاد

شیعیت نیوز: ریاستی اداروں کی پشت پناہی میں ایوان اقبال لاھور میں کالعدم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی ،اہلسنت والجماعت کےزیراہتمام شہدائے اسلام واستحکام پاکستان کانفرنس کا انعقاد،خطرناک دہشتگردوں کی سرپرستی میں تکفیری جماعت سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں کارکنان کی شرکت، قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش تماشائی،تفصیلات کے مطابق کالعدم سپاہ صحابہ پاکستان(اہل سنت والجماعت) جو کہ ڈکلئرڈ دہشگرد تنظیم ہے اور اس کے داعش کے ساتھ تعلقات ڈکلئرڈہیں اس کو ایوان اقبال جیسے قومی کانفرنس ہال میں جلسہ کرنے کی اجازت اور اس کے خلاف کاروائی نہ کرنے کے پیچھے کیا پالیسی کارفرماہے؟؟واضح رہے کہ ایوان اقبال لاہور صوبائی وزارت اطلاعات ونشریات کے ماتحت ادارہ ہے جس میں ایک ملک دشمن کالعدم جماعت کو آزادانہ طور پر جلسے منعقد کرنے کی اجازت دینا پاکستان تحریک انصاف کی پنجاب حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکالعدم تکفیری دہشت گرد جماعت سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کو ایوان اقبال میں جلسے کی اجازت دینے کا فوری طور پرنوٹس لیں اور ذمہ دار افراد کے خلاف جلد ازجلد کاروائی عمل میں لائیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button