شام عراق سرحد پر داعشی دہشت گردوں کا حملہ پسپا، متعدد تکفیری واصل جہنم

24 جنوری, 2019 00:00

عراقی رضاکار فورسزنےسرحدپارسے تکفیری دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کرتے ہوئے کم ازکم 43 تکفیریوں کو واصل جہنم یا زخمی کردیاہے۔

عراقی فوج کی کارروائی میں امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کی کئی گاڑیاں بھی تباہ ہوئی ہیں۔
دوسری طرف الفرات نیوز نے خبردی ہے کہ الحشدالشعبی کے جوانوں نے الصینیہ نامی سرحدی علاقے میں تکفیری دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کردیا۔

عراقی فوج کا کہنا ہے کہ داعشی دہشت گردوں کے قبضے سے 10 خطرناک قسم کے دستی بم اور 21 میزائل بھی تحویل میں لیے گئے ہیں۔

5:12 صبح مارچ 24, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔