پاکستان

سی ٹی ڈی کی جانب سے خودکش حملوں اور دہشتگردی میں ملوث انتہائی مطلوب 22 خطرناک تکفیری دہشتگردوں کی فہرست تیار

شیعیت نیوز: کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پنجاب میں خودکش حملوں اور دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث انتہائی مطلوب 22 تکفیری دہشت گردوں کی فہرست مرتب کرلی ہے، جس میں حکومت پاکستان کی جانب سے 18 دہشت گردوں کے سروں کی 2 لاکھ سے لیکر ایک کروڑ روپے تک انعامی رقم بھی مقرر کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فہرست کے مطابق زیادہ تر دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔ ذرائع سے حاصل ہونے والی فہرست کی تفصیلات کے مطابق ان 22 انتہائی مطلوب دہشت گردوں میں سب سے خطرناک مطیع الرحمان عرف صمد سیال ہے، جس کا تعلق کالعدم تحریک طالبان ہے، یہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف، سابق وزیراعظم شوکت عزیز پر خودکش حملوں سمیت دہشت گردی کے 5 مقدمات میں مطلوب ہے۔ حکومت پاکستان نے اس کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کر رکھی ہے، جبکہ سندھ حکومت نے 10 لاکھ روپے اضافی انعام رکھا ہے۔

دوسرا انتہائی خطرناک دہشت گرد قاری احسان الحق عرف شاہد ہے، جسکا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی سے ہے، یہ سابق صدر جنرل مشرف پر حملے سمیت 5 مقدمات میں مطلوب ہے اور اس کے سر کی انعامی رقم 50 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا دہشت گرد رانا محمد افضل عرف فضل اللہ، جو القاعدہ اور طالبان کے ساتھ مل کر دہشت گردی کرتا ہے، کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر کی گی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان دہشت گردوں کے سر کی انعامی رقم مقرر کرنے کیلئے وزارت داخلہ کو تحریری طور پر لکھ دیا گیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button